غیر قانونی افغان شہریوں کو گھر کرائے پر دینے والے 18 افراد کیخلاف مقدمات درج
راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو کرایہ پر مکان دینے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 63 مقدمات درج کیے، ۔
جن میں سے 18 مقدمات ان افراد کے خلاف ہیں جنہوں نے اپنی جائیدادیں غیر قانونی افغان باشندوں کو کرائے پر دی تھیں۔
مزید برآں گیریژن سٹی میں غیر قانونی طور پر مقیم 216 افغان شہریوں کو ملک بدری کے لیے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ پانچ دنوں سے غیر قانونی افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو اپنا مکان، دکان یا جائیداد کرائے پر نہ دیں اور نہ ہی انہیں اپنی جائیداد فروخت کریں،۔
کیونکہ غیر قانونی غیر ملکی کسی بھی قسم کی جائیداد کرائے پر لینے کے اہل نہیں ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔