رشوت لینے کا الزام، این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے معروف یوٹیوبر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے رشوت لینے کے مقدمے میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے گرفتار افسران کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔
، ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 6 ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کا مزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ یہ وائٹ کالر کرائم ہے۔
، متاثرین کون کون ہیں معلومات حاصل کرنی ہے، ملزمان سے 4 کروڑ 58 لاکھ روپے ریکور ہو چکے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے۔
دوران سماعت ملزمان کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔
، انہوں نے کہا کہ مدعی نے 90 لاکھ روپے کا الزام لگایا ایف آئی اے نے 4 کروڑ 58 لاکھ روپے کی ریکوری دکھا دی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔