نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی پیشگوئی، ملک بھر میں خشک اور سرد موسم برقرار رہے گا

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرایم ڈی اے ایم کی ملک بھرمیں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ایم ڈی اے ایم نے ملک بھر میں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد کے باعث بالائی علاقوں می ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
، پنجاب میں 3 سے 8 نومبر تک خشک موسم کے ساتھ دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
، بلوچستان میں بھی اس دوران موسم خشک جبکہ6 نومبر کو بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنےکی توقع ہے۔
سندھ اور خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر خشک موسم اور سرد رہے گا، 3 اور 4 نومبر کو چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 سے 6 نومبر تک مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہے گا۔
، استور،سکردو، ہنزہ، باغ، نیلم ویلی اورمظفرآباد کےپہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔