پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے :صدرمملکت

پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،صدرمملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا مطلب 24 کروڑ پاکستانیوں کو پانی سے محروم کرنا ہے۔
جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
دوحا میں سماجی ترقی کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا مطلب 24 کروڑ پاکستانیوں کو پانی سے محروم کرنا ہے۔
لیکن ایسی دباؤ ڈالنے والی حکمت عملی کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ غزہ میں سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
عالمی برادری یقینی بنائے کہ جنگ بندی کا حتمی نتیجہ پائیدار امن کی صورت میں نکلے۔
فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی، نسلی امتیاز اور قحط عرصے سے جاری ہے۔
کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔
کشمیر اور فلسطین کے مسئلے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ غزہ میں قتل عام اور نسل کشی حد سے تجاوز کر گئی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔