افغانستان سے منشیات کی بڑے پیمانے پر خیبر پختونخوا میں اسمگلنگ کا انکشاف

افغانستان سے منشیات کی بڑے پیمانے پر خیبر پختونخوا میں اسمگلنگ کا انکشاف

افغانستان سے منشیات کی بڑے پیمانے پر خیبر پختونخوا میں اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبر پختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل کی جاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان میں موجود ڈرگ مافیا اور خوارج اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں دہشتگردی کی بنیادی وجہ پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس ہے۔
خیبر اور تیراہ کے علاقوں میں تقریباً بارہ ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت کی جا رہی ہےجس سے حاصل ہونے والا منافع خوارج اور سیاسی گروہوں کو جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق منشیات کے اس کاروبار کو سیاسی سرپرستی حاصل ہےاور پولیٹیکل ٹیرر نیکسس کے باعث وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے۔
رواں سال خیبر ڈسٹرکٹ میں دہشتگردی کے واقعات میں 198 افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
جبکہ ذرائع کے مطابق اس خونریزی کی ذمہ داری سیاسی، مجرمانہ اور دہشتگرد گٹھ جوڑ پر عائد ہوتی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔