اسلام آباد میں 600 سے زائد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ سیاحت کی جانب سے مرتب کی گئی فہرستوں کے مطابق 600 سے زائد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس غیر رجسٹرڈ پائے گئے ہیں۔
، ان فہرستوں میں کئی معروف فوڈ برانڈز کے نام بھی شامل ہیں۔ غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی سیکٹر کے لحاظ سے لسٹیں تیار کی گئی ہیں۔
، بی-17 میں چیزیئس ریسٹورنٹ، بیت المندی اور چائے خانہ غیر رجسٹرڈ پائے گئے ہیں۔
، جب کہ ڈی-12 میں کے ایف سی ریسٹورنٹ فہرست میں شامل ہے۔
ایف-6 مرکز میں راوی ریسٹورنٹ اور براڈوے پیزا، ایف-8 مرکز میں بٹ کڑاہی ریسٹورنٹ، آبپارہ میں رائل سٹی ہوٹل، فیض آباد کا محبوب ہوٹل، آئی-9 مرکز میں موو اِن پِک اور بلیو ایریا میں واقع کے ایف سی ریسٹورنٹ بھی محکمہ سیاحت کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کا دائرہ تنگ کر دیا گیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔