سمندری راستے 2 کروڑ سے زائد مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے مشرقی سیکٹر، کیٹی بندر میں واقع حاجمورو کریک کے قریب سمندری راستے سے ایرانی ساخت کا ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے لکڑی کی 2 لانچوں کو روکا اور اُن کو تقریباْ 31 ہزار 610 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل لانچوں سمیت قبضہ میں لے لیا۔
ایف بی آر کے مطابق قبضہ میں لیے گئے ایندھن کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 2 کروڑ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔