نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی کامیابی پر دنیا بھر میں جشن، پاکستانی شوبز شخصیات کی مبارکباد
زہران ممدانی کی بطور میئر کامیابی پر نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی۔
امریکا کے شہر نیویارک میں زہران ممدانی تاریخ رقم کرتے ہوئے میئر کے عہدے پر فائز ہوگئے، وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد شخص ہیں۔
زہران ممدانی کا منشور سستی رہائش اور کثیرالثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تھا، جو دنیا کے مہنگے اور مصروف ترین شہروں میں سے ایک میں بے حد مقبول ہوا،۔
انہیں 20 لاکھ سے زائد ووٹوں میں سے نصف سے کچھ زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔
ان کی انتخابی مہم سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں چلائی گئی، جس کا انداز موجودہ نسل یعنی ملی نیئلز سے مطابقت رکھتا تھا،۔
مہم کے اختتام پر انہوں نے نیویارک کے مشہور سب وے نظام کی ایک 10 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے نظر آئے کہ اگلا اسٹاپ، سٹی ہال۔
زہران ممدانی کی کامیابی پر انٹرنیٹ پر جشن کا سماں ہے، ان کے حامی نیویارک کے شہری ہونے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔