آڈیو لیک کیس: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

آڈیو لیک کیس: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت، علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا، عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔