پنجاب میں فیڈملز پر گندم استعمال کرنے پر دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
پنجاب میں فیڈ ملز پر گندم استعمال کرنے پرعائد دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق صوبہ بھر میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پرپابندی میں 30 روزکی توسیع کی گئی۔
توسیع گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔
دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئےکیا گیا، گندم صرف فلورملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم دسمبرتک ہوگا۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول کے مطابق پنجاب میں فیڈ ملزکے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے، ۔
فیڈ ملز گندم کو مرغیوں کے دانے کیلئے استعمال کرنے والی تھیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔