سکھ برادری کو جی آیاں نوں مریم نواز کا خیرمقدمی پیغام

سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کی پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘ کہتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گورو نانک انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردارتھے، پُرامن معاشرے، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں۔
، بابا گورو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کا پرچار کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کیلئے مساوی سہولتوں اور حقوق کے علمبردار ہیں،۔
چاہے تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر پاک سرزمین کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔
، بابا گرو نانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔