دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز

دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز

کوٹ ادو: دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلے کل سے شروع ہوں گے۔
کوٹ ادو میں دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار ہے۔
سنسنی خیز مقابلوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور چھانگا مانگا ٹیلے پر 6 نومبر سے رفتار، جوش اور جذبے کا طوفان اٹھنے والا ہے۔
ملک بھر سے نامور مرد و خواتین ریسرز اپنی دیو جسامت موڈیفائیڈ گاڑیوں کے ساتھ ریگستانی ٹریک پر اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور تکنیکی معائنہ مکمل کیا جائے گا جس کے بعد مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
تھل کے ریتیلے ٹیلوں پر دوڑتی یہ ریلی نہ صرف رفتار کی جنگ ہوگی ۔
بلکہ سیاحت، ثقافت اور مقامی روایات کے فروغ کا خوبصورت مظہر بھی ثابت ہوگی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔