کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے، وزیراعظم کا پیغام

کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے، پاکستان حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےجدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 8 دہائیوں سے تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف اپنی افواج کے ذریعہ کشمیریوں پر غیر قانونی تسلط قائم کر رکھا ہے۔
، کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
یوم شہدائے جموں پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 6نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے۔
جو کشمیریوں کے ذہن پر آج تقریبا 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے۔
، ہر سال دنیا بھر میں موجود کشمیری اس دن کو بھارتی فوج کی کشمیریوں کی پہلی نسل کشی کی مذمت کے طور پر مناتے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔