بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے: صدر مملکت
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے۔
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔
، ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کوشہید کیا جب کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں وکشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں۔
جب کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے۔
، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔