ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت تیز

ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور رابطے تیز

حکومت کی ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف سے اتحادی جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ کے وفود شامل ہیں۔
ستائیسویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگئی۔
ملاقات میں مجوزہ ترمیم کی شقوں اور مؤقف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
پی پی کاوفدملاقات کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ ہوگیا۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں عرفان قادر، راجا پرویز اشرفم،نوید قمر اور شیری رحمٰن شامل تھے۔
حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شامل تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف سے خالدمقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیوایم وفد نے ملاقات کی، ۔
وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،وفاقی وزیرصحت سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔