ہیکرز نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدف بنالیا، لاکھوں روپے کے آن لائن فراڈ کا انکشاف

ہیکرز نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدف بنالیا، لاکھوں روپے کے آن لائن فراڈ کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت جاری ہے۔
، ہیکرز کی جانب سے مختلف ارکان پارلیمنٹ کو آن لائن فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ہیکرز نے مختلف اراکین پارلیمنٹ کو آن لائن فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگایا، ۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اجلاس میں کہا کہ ہیکرز کا یہ گروہ صرف 5 یا ساڑھے 5 لاکھ کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔
ہیکرز نے سینیٹر دلاور خان کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ روپے نکال لیے، سینیٹر فلک ناز چترالی سے 2 قسطوں میں ہیکرز 5 لاکھ کا فراڈ کر گئے۔
، متاثرہ سینیتر فلک ناز کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کونسلنگ سینٹر بنانے کے نام پر کال کے ذریعے فراڈ کیا۔
سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ ہیکرز کے پاس فیملی، خاندان اور بچوں سے متعلق مکمل ڈیٹا موجود تھا،۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
کمیٹی رکن کی جانب سے سنگین انکشاف کے بعد دیگر ارکان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز کی سرگرمیوں اور آن لائن فراڈ کو روکنا ضروری ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔