پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان 20 ہزار تک بڑھانے کی تجویز
لاہور : پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر وہیکل آرڈیننس میں 20 ترامیم کی منظور کردہ سمری پنجاب اسمبلی کو بھیج دی گئی ہے۔
سمری کے مطابق موجودہ چالان کی شرح 200 سے لے کر ایک ہزار تک ہے ۔
تاہم چالان کی نئی شرح 2 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری میں اووراسپیڈ پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، 2000 سی سی کارتک 5 ہزار، 2000سی سی سے زیادہ والی کار کو 20 ہزار جب کہ کمرشل اور پبلک سورس وہیکل کو 15 ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔
سمری میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 15 ہزار، لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار، ڈرائیونگ کے دوران فون سننے پر 2 سے 15 ہزار اور کم عمر ڈرائیور کو گاڑی یا موٹر سائیکل دینے والے پر مقدمے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔