ستائیس ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کا مشن، وفاقی وزرا سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

ستائیس ویں آئینی ترمیم پراتفاق رائے کا مشن، وفاقی وزرا سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

ستائیس ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کےلیے حکومت متحرک ہوگئی۔ اسپیکر چیمبر سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا۔
اسپیکرایازصادق اور وفاقی وزرا سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں ستائیس ویں آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کی گئی۔
حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ ترمیم کا صوبائی خودمختاری پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت سے انکار کرکے ترمیم کا تحریری مسودہ مانگ لیا۔
کہا ترمیم پرکوئی بھی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن لیڈر کی فوری تقرری کا مطالبہ کردیا،
اسپیکر نے معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کو تاخیر کا باعث قراردیا، جس پر پی ٹی آئی وفد نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جلد اسمبلی سیکرٹریٹ کو پہنچادیں گے۔
قبل ازیں حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی سے بھی رابطہ کرلیا۔
حکومت نے جے یو آئی سے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کردی۔
مولانا فضل الرحمان نے مکمل تحریری مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔