قازقستان ابراہم معاہدوں میں شامل ہورہا ہے، امریکی صدر کا اعلان ڈونل

قازقستان ابراہم معاہدوں میں شامل ہورہا ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قازقستان ابراہم معاہدوں میں شامل ہو کر اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنے گا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور قازق صدر قاسم جومارت توقایف سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’قازقستان میرے دوسرے دور میں ابراہم معاہدوں میں شامل ہونے والا پہلا ملک ہوگا۔
، ہم جلد ایک دستخطی تقریب کا اعلان کریں گے تاکہ اسے باضابطہ شکل دی جاسکے، اور بہت سے مزید ممالک اس طاقتور کلب میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں‘۔
قازق حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاملہ مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔