وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان دورہ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

باکو ایئرپورٹ پر اول نائب وزیراعظم آذربائیجان، اول نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
، وزیر اعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور وفاقی وزیر عطا تارڑ سمیت دیگر شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم باکو میں منعقدہ یومِ فتح کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علیوف سے ملاقات بھی کریں گے،۔
جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے نئے امکانات پر بات چیت ہوگی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔