سینیٹ میں حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کا بل واپس لے لیا
سینیٹ میں حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کا بل واپس لے لیا جبکہ سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 اور فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہ ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔
سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر سینیٹر منظور کاکڑ کی زیرِ صدارت ہوا۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب قانون میں ترمیم کا بل مزید غور کے لیے واپس لے لیا۔
ایوان نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل دوہزارپچیس اور فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل دوہزارپچیس کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان نامکمل ہے۔
وزیرِ قانون نے وضاحت دی کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے اور چیئرمین کی واپسی پر عمل مکمل ہوگا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔