قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے نتیجے میں ادویات 32 فیصد مہنگی ہوگئیں
پاکستان میں عام استعمال کی 100 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ سال فروری سے اوسطاً 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ اضافہ اُس وقت شروع ہو۔
ا جب نگران حکومت نے اپنی ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت قیمتوں پر عائد پابندیاں ختم کردی تھیں۔
اس اقدام نے سرکاری حکام میں تشویش پیدا کردی ہے اور ادویہ ساز صنعت سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کہ قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کیوں کیا گیا۔ادویات کی قیمتوں میں اس تیز اضافے نے نہ صرف عوامی غیض و غضب کو ہوا دی ہے بلکہ حکام کو بھی حیران کر دیا ہے، ۔
کیونکہ حکومت کو توقع تھی کہ قیمتوں کے آزادانہ تعین سے مسابقت بڑھے گی اور صارفین کے لیے قیمتیں نیچے آئیں گی، مگر نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔
یہ صورتحال ایک قومی سروے کی ابتدائی رپورٹ سے سامنے آئی ہے جو وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا۔
، اس کی وجہ عوام، ہسپتالوں اور صوبائی محکمہ صحت کی شکایات تھیں کہ ادویات کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھ گئی ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔