ملکی وسائل سے تیل کی پیداوار شروع،خام تیل کا بڑا ذخیرہ سسٹم میں شامل
ملکی وسائل سے تیل کی پیداوار شروع ہوگیا۔ حیدرآباد میں پساکھی کنویں سے خام تیل کا بڑا ذخیرہ سسٹم میں شامل ہوگیا۔
او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت کنوئیں سے یومیہ 1100 بیرل تیل نکل رہا ہے۔
،ترجمان کے مطابق کنویں سے 2184 میٹرگہرائی پر تیل کی دریافت ہوئی تھی۔
او جی ڈی سی ایل نے اہم معلومات سے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا۔ دوسری جانب حب پاورپاکستان کے سمندر میں تیل وگیس تلاش کرے گی۔
حب پاور نے او جی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر چار بلاکس میں ایکسپلوریشن رائٹس حاصل کئے ہیں۔
حب پاور کے مطابق کیٹی بندر،بن قاسم سائوتھ اور ضرار آف شور بلاکس میں بیس بیس فیصد رائٹس ملے ہیں ۔
سپاٹ بندربلاک میں حب پاورہولڈنگ 31 فیصد اسٹیک کےساتھ پرائم آپریٹرہوگی۔
پاکستان کےسمندر میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے 23 بلاکس کی نیلامی ہوئی ہے۔
حب پاور کمپنی نے اہم پیشرفت سے خط بھیج کر اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔