جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سیل کے 4 کارندے گرفتار
انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا نے دوران تفتیش اعتراف کرلیا۔
ساجد اللہ کا کہنا ہے کہ حملے کی ہدایت ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کے کمانڈر سعیدالرحمان عرف داد اللہ نے دی۔
سعید الرحمن چرمانگ، باجوڑ کا رہائشی اس وقت افغانستان میں مقیم ہے۔ساجد اللہ عرف شینا کا مزید کہنا ہے کہ سعید الرحمان عرف داد اللہ باجوڑ کے علاقے نواگئی کے لیے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف ہے۔
، سعید الرحمان نے ٹیلیگرام ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے خودکش حملہ کرانے کا کہا، حملے کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا تھا۔
داد اللہ نے ہی ساجد اللہ عرف شینا کو خودکش بمبار عثمان عرف ’’قاری“ کی تصاویر بھیجیں، ساجد اللہ عرف شینا کا کام خودکش بمبار عرفان عرف قاری کو پاکستان میں وصول کرنا تھا۔
، خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کا تعلق شنواری قبیلے سے تھا۔خودکش بمبار عثمان عرف قاری افغان صوبہ ننگرہار کے علاقے اچین کا رہائشی تھا۔
، خودکش بمبار افغانستان سے آیا تو ساجد الله عرف ”شینا“ نے اسے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔