ترمیم پر دو ججز کا ضمیر جاگا — خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں سخت تقریر

ترامیم پر دو ججز کا ضمیر جاگا، جب ہم سے سیاسی انتقام لیا گیا تو کسی کی غیرت نہیں جاگی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کل ایوان سے منظور ترمیم پر دو ججز کا ضمیر جاگ گیا اور جب کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف سیاسی انتقام لیا جاتا رہا تو اس وقت کسی کی غیرت نہیں جاگی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازش کو عملی جامہ پہنانےکے لیے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔
، ہم نے جو ترمیم پاس کی اس کےخلاف احتجاج میں دو جج صاحبان نے استعفیٰ دیا مگر کینگرو کورٹس بناکر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیاجارہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارا سلسلہ پاناما کیس سے شروع ہوا جب نواز شریف کو تاحیات نااہل قراردیاگیا، نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا جرم اسی عدلیہ کا تھا۔
، ہمارے معاملے میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس بندیال، جسٹس منیب اور دیگر نام ہی بار بار سامنے آئے۔
، اطہرمن اللہ کو آج جمہورہت کا ابال آیا ہے، یہ مشرف کےصوبائی وزیر رہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔