ملک میں ڈیزل کی قلت — پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اوگرا کو خط لکھ دیا

ملک میں ڈیزل کی قلت پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اوگرا کو خط

ملک کے مختلف حصوں میں ڈیزل کی قلت کے معاملے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اوگرا کو خط لکھ دیا۔
کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے بعد ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے اوگرا کو لکھا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر تیل کمپنوں نے سپلائی محدود کر دی ہے۔
تیل کمپنیاں ڈیزل کے آرڈر بار بار منسوخ کر رہی ہیں۔ خط کے مطابق کمپنیوں کا مقررہ کوٹہ ڈیزل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ناکافی ہے ۔
جس سے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔
چیئرمین اوگرا اور وزارت پیٹرولیم معاملے کا نوٹس لیں اور تیل کمپنیوں کو ڈیزل کی مطلوبہ مقدار فراہم کرنے کا پابند بنائیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔