حکومت سندھ نے انسداد دہشتگردی عدالتیں ختم کیں، مقدمات دوسری عدالتوں میں منتقل

حکومتِ سندھ نے انسدادِ دہشت گردی کی آٹھ عدالتیں ختم کر دیں

حکومتِ سندھ نے انسدادِ دہشت گردی کی آٹھ عدالتیں ختم کر دیں، جس کے بعد ان عدالتوں میں زیرِ سماعت تمام مقدمات کو دیگر فعال عدالتوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ختم کی جانےوالی عدالتوں میں کورٹ نمبر ایک،دو،تین،سات، آٹھ،سترہ،اٹھارہ اور انیس شامل ہیں، جبکہ انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر چار بھی اس وقت خالی ہے۔
، حکومتِ سندھ نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کے تین ججز کا کنٹریکٹ بھی منسوخ کردیا ہے۔
کنٹریکٹ ختم کیے جانے کی وجہ ان ججز کی زیادہ عمر بتائی گئی ہے۔
،محکمہ قانون کےمطابق انسداد دہشتگردی کے کیسز میں کمی کے باعث انتظامی ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔