دہشتگردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: محسن نقوی کا واضح پیغام

دہشتگردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،کسی کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وفاقی وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا پاک فوج اور ایف سی کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےخارجی حملہ ناکام بنانےاورطلبہ و اساتذہ کو ریسکیو کرنےوالےاہلکاروں کو قوم کےہیرو قراردیا۔
،کہاکہ یہ درندے انسان کہلانے کےقابل نہیں،کسی مذہب میں بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
وزیرداخلہ نےمزید کہا سرحد پار سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے،اسلام آباد خودکش حملے میں بھی افغان دہشتگرد ملوث ہیں۔
،کسی کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،حکومت سے ناراض ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسلحہ اٹھالیں۔
،دہشتگردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اس موقع پرقبائلی عمائدین کاکہنا تھاکہ ہم کسی دہشتگرد تنظیم کو نہیں مانتے۔
،حکومت کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ہم ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے،دہشتگرد اسلام کے منافی کام کررہے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔