عمران خان کے فیصلے روحانیت کی بنیاد پر، بشریٰ بی بی کا اثر، عطا تارڑ کا دعویٰ

عمران خان کے فیصلے ملکی مفاد نہیں بلکہ روحانیت کی بنیاد پر ہوتے تھے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دی اکانومسٹ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی و حکومتی فیصلے ملکی مفاد کی بنیاد پر نہیں ۔
بلکہ روحانیت کے لبادے پر بشریٰ بی بی کے احکامات پر ہوا کرتے تھے اور بشریٰ بی بی اکثر سیاسی فیصلوں پر اثر اندز ہوتی تھیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اکثر سیاسی فیصلوں پر نہ صرف اثر انداز ہوتی تھیں بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کرواتی تھیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی وحکومتی فیصلے ملکی مفاد میں نہیں کرتے تھے بلکہ یہ فیصلے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۰۔
، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے بھی بشریٰ بی بی کرتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف پر جھوٹا الزام لگایا تھا،۔
بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا الزام لگایا کہ شہبازشریف نے 10 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی، عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیلوں کو سوالات کے جواب دیے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔