آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان
وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سےجاری دستاریز کےمطابق روزگار کے موقع ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد سےپیدا ہونگے۔
،اکتوبر 2025 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ترقیاتی منصوبےمنظورکئے،۔
منصوبوں کا تعلق توانائی،پانی،زراعت، گورننس،صحت،تعلیم سمیت دیگر شعبوں سےہیں، 6 بڑے ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔
دستاویز کےمطابق بڑے منصوبوں سے 2 ہزار 501 فوری نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔
،4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کے 1000 ارب میں سے 330 ارب کے اجراء کی منظوری دی گئی۔
،وزارت منصوبہ بندی نے اکتوبر تک 33 فیصد فنڈز جاری بھی کردیئے،اس دوران 134 ارب روپے سے زائد کے فنڈز استعمال کئے گئے۔
،انفراسٹرکچر کے 626 ارب کےبجٹ میں سے اکتوبر تک 46 ارب خرچ ہوئے۔
،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے مختص333 ارب میں سے 25 ارب 93 کروڑ خرچ ہوئے۔
،4 ماہ کے دوران انرجی سیکٹر کا ترقیاتی خرچ 2.54 ارب روپے رہا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔