یاترا ٹرین زائد کرایہ: بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ روپے اضافی وصولی

بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زائد کرایہ وصولی کا انکشاف

قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز میں یاترا ٹرین کراچی تا ننکانہ صاحب میں مسافروں سے 10 لاکھ روپے زائد کرایہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
کنوینئر رمیش لال کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
کمیٹی نے یاترا ٹرین کے مسافروں سے اضافی رقم لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے آنے والے یاتریوں کا ہم نے ہمیشہ مثبت امیج کے ساتھ استقبال کیا ہے۔
کنوینئر کمیٹی نے ریلوے حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاترا ٹرین کے کرایوں میں ساڑھے 10 لاکھ روپے سے زائد فرق کیوں آیا ہے؟
ریلوے کی جانب سے بھیجی گئی رسیدوں میں کرایوں کا بڑا فرق سامنے آیا ہے، کمیٹی کے رکن صادق میمن نے کہا کہ ریلوے نے کلومیٹر غلط لکھ کر کرایہ کیسے بڑھا دیا۔.
، بتایا جائے کلو میٹرز غلط کیسے لکھے گئے اور کرایہ زیادہ کیسے بن گیا؟

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔