چین کی ہوائی ٹیکسی: شہریوں کے لیے فضائی سفر کا نیا دور شروع

چین کی ہوائی ٹیکسیوں سے شہر کے اندر بھی فضائی سفر کرنا ممکن ہوگیا

چین میں جدید ہوائی ٹیکسیوں کے ذریعے اب شہری علاقوں میں بھی فضائی سفر ممکن ہو گیا ہے۔
شنگھائی میں آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں چار معروف کمپنیوں نے اپنے الیکٹرک روٹرز سے چلنے والی ہوائی ٹیکسی نما طیارے (ای وی ٹو او ایل) پیش کیے۔
، جنہوں نے شہری فضائی نقل و حمل کے مستقبل کی جھلک دکھائی۔ان کمپنیوں نے شہر کے اندر فضائی سفر کے مستقبل کی جھلک آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں دکھائی۔
، جو پچھلے ہفتے اختتام پذیر ہوئی۔غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر انہوں نے اپنے طیارے ایکسپو میں پیش کیے۔
، جنہیں دیکھنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شنگھائی کی کمپنی ویئر ٹیکسی مسلسل تیسرے سال اس ایکسپو میں شریک ہوئی۔
، اس بار انہوں نے اپنے نئے ایم1 طیارے کے ساتھ ایک فرضی ائیر ٹرمینل بھی بنایا۔
، تاکہ لوگ ٹکٹ خریدنے سے لے کر طیارے میں بیٹھنے تک ہوائی ٹیکسی کا مکمل تجربہ کر سکیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔