آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش
آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی، ۔
جس پر کچھ دیر میں رائے شماری ہو گی۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر کارروائی جاری ہے ۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی چوہدری قاسم مجید نے قرارداد ایوان میں پیش کی، جس میں فیصل ممتاز راٹھور کو نیا وزیرِاعظم نامزد کیا گیا ہے۔
اسپیکر نے قرارداد پر بحث شروع کر دی ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق ایوان سے اپنا خطاب کہا کہ وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اگر 27 اراکین اکٹھے ہو جائیں تو وہ خود مستعفی ہو جائیں گے ۔
مجھے کسی ایک رکن سے بھی شکوہ نہیں، سب میرے کولیگز ہیں۔ اسمبلی نہیں ٹوٹے گی اور مہاجرین نشستوں کا خاتمہ میرے دستخطوں سے نہیں ہوسکتا۔
تقسیمِ کشمیر کا حصہ نہیں بن سکتا۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۰
، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کا آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر انتخاب ہوگا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔