لاہور فضائی آلودگی میں اضافہ، دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر

لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ

لاہور سمیت وسطی پنجاب کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 484 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت دلی ہے، اے کیو آئی کے مطابق دلی کی فضا میں آلودگی کی تعداد 289 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی فضائی معیار کی نگرانی کرنے کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں گجرانوالہ سرِ فہرست ہے۔
جہاں آلودگی کی مقدار 573 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
فیصل آباد کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 452، ہندل (سیالکوٹ) 477، فیصل آباد 452 اور ملتان میں 281 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں واہگہ کا علاقہ آلودہ ترین قرار دیا جا رہا ہے جہاں کی فضا میں آلودگی کی تعداد 814 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔