پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی۔
، دفعہ 144 بائیس نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں 7 روزکی توسیع کی گئی ہے۔
،پنجاب میں ہرقسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
، ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔