بنوں میں پل کو اُڑانے کی کوشش ناکام، مقررہ وقت سے پہلے بم پھٹنے سے دہشتگرد ہلاک
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں منگل کے روز دہشت گردوں کی جانب سے پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی ۔
جب ایک آئی ای ڈی نصب کرتے وقت ہی پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔
بنوں ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ترجمان عامر خان نے ڈان کو بتایا کہ دو دہشت گرد ڈوگھوڑا پل کو دھماکے سے اڑانے کا ارادہ رکھتے تھے۰
، اس مقصد کے لیے انہوں نے پل پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش کی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ آئی ای ڈی وقت سے پہلے ہی پھٹ گیا جس سے دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔
جب کہ دوسرا دہشتگرد زخمی حالت میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی ہلاک دہشت گرد کی شناخت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔
جب کہ دوسرے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔