نائب تحصیلدار حمزہ حیدر کی مبینہ کرپشن پر سنگین سوالات

گھر آنے جانے کیلئے سرکاری گاڑی کا مسلسل اور بے دریغ استعمال، نائب تحصیلدار کے اختیارات کے غلط استعمال پر شدید تشویش

لودھراں(بیورورپورٹ)دنیاپور میں نائب تحصیلدار حمزہ حیدر ایک بار پھر تنازع کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ سرکاری گاڑی کو اپنے گھر آنے جانے کے لیے مسلسل اور بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کر رہے ہیں۔ مقامی شہریوں اور سرکاری دفتری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نہ صرف قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
بلکہ مبینہ بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے تاثر کو بھی تقویت دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی کا ذاتی استعمال مالیاتی بوجھ میں اضافے، سرکاری اثاثوں کے ضیاع اور سرکاری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اس کے باوجود متعلقہ محکموں کی خاموشی اور عدم مداخلت صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔
مختلف حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر ماتحت افسران کے خلاف بروقت کارروائی نہ کی گئی تو یہ سلسلہ دوسرے دفاتر میں بھی بگاڑ پیدا کرے گا۔ عوامی نمائندوں اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نائب تحصیلدار کی مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف انکوائری کی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تاکہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد برقرار رہ سکے۔تحصیل آفس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ سرکاری گاڑی کے فیول، مرمت اور مسلسل استعمال کے ریکارڈ میں تضادات پائے گئے ہیں۔
متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے باضابطہ تحقیقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔شہریوں نے اس عمل کو سرکاری اختیارات کا کھلا ناجائز استعمال قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتساب کے بغیر کرپشن نہیں رک سکتی۔ عوام نے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔