محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار تاہم محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں شرح 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں بھی فضا زہرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے شروع میں بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گردو نواح موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔