اسموگ سے سانس کی بیماریاں: قومی ادارہ صحت کی خطرے کی ایڈوائزری

اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنےکا خدشہ،قومی ادارہ صحت نے خبردارکردیا

اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنےکا خدشہ ہے۔ قومی ادارہ صحت نے اسموگ سےبچاؤ اور اقدامت کیلئےایڈوائزری جاری کردی ہے۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ لاہورمیں فضائی الودگی سب سےزیادہ ہے۔
، موسم سرما میں فضائی آلودگی “اسموگ” فروری تک انسانی صحت شدید متاثر کرسکتی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جاری ایڈوائزری کے مطابق فضا میں زہریلے مادے اورسردی مل کر نمونیےکی بیماری پھیلانے کا سبب بنےگی۔
سانس، دل کی بیماریوں سمیت کئی طرح کے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
بچوں، زیادہ عمر کے لوگوں اور پہلے سے بیمارافراد کو زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق لاہور، ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور اسلام آباد کو اسموگ کے زیادہ خطرات ہیں۔
اسموگ سے صحت، معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں صحت کے شعبے،اتھارٹیز اور ماہرین کو اسموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔