پنجاب: تعلیمی اداروں میں بھرتی پرملازمین کا جنسی جرائم کاریکارڈ دیکھنے کی تجویز
لاہور: تعلیمی اداروں میں بھرتی ہونے پر ملازمین کا جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بھرتی ہونے پر ملازمین کے سیکس آفینڈرز رجسٹرسے ویریفکیشن کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو 2 صفحات کا مراسلہ بھجوایا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نے مراسلے میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھرتی پرسیکس آفینڈر ریکارڈ دیکھنا ضروری ہے۔
، نادرا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کا مؤثر ذریعہ ہے، بچوں کی حفاظت کے لیے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا۔
، جنسی مجرموں کی بھرتی پورے تعلیمی ادارےکے لیے خطرہ بن سکتی ہے، محکمہ قانون و انصاف سیکس آفینڈر رجسٹرتک رسائی کے لیے میکینزم بنائے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔