امریکی کانگریس کی رپورٹ: پاکستان بھارت پر فوجی برتری حاصل

4 روزہ جنگ میں پاکستان بھارت پر فاتح رہا، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

امریکا کی کانگریس میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس برس مئی میں ہونے والے چار روزہ تصادم میں بھارت پر ’فوجی برتری‘ حاصل کی۔
منگل کو امریکا-چین اقتصادی و سلامتی جائزہ کمیشن کی جانب سے کانگریس میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار روزہ جھڑپ میں پاکستان کی بھارت پر فوجی کامیابی نے چینی ہتھیاروں کو نمایاں کیا۔
، یہ کمیشن امریکا اور چین کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کے قومی سلامتی پر اثرات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
پاکستان نے ابتدا میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی لڑائی میں بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں، تاہم بعد میں یہ تعداد بڑھا کر سات کر دی تھی۔
، اسلام آباد نے اپنے کسی طیارے کے نقصان کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ تین فضائی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اس نے بھارت کے 26 اہداف کو نشانہ بنایا۔
، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا کہ عملاً 8 طیارے مار گرائے گئے، جو اس تنازع پر تبصرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔