کام کرنا مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز کی راولپنڈی میں تقریر

مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین بھی جانتے ہیں کہ کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے۔
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی نظام دیکھ کر خوشی ہوئی۔
، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔
، کام کرنا آتا ہے تو مسلم لیگ ن کو آتا ہے، مری میں جتنے کام بھی ہوئے شریف برادران نے کرائے۔
، موٹر وے منصوبوں کا نام آتے ہی فوری ذہن میں شریف برادران آجاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملک ہے جس کی کچھ عرصہ قبل ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، نوازشریف کی حکومت آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے۔
، نوازشریف کو ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کو آتا ہے تو صرف فتنہ فساد پھیلانا، ہمارے مخالفین بھی ڈیفالٹ کے انتظار میں تھے۔
، آج اُن لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی جو ملک کو دیوالیہ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے، لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ترقی کرنی ہے تو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔