پنجاب بار کونسل کا آرڈیننس چیلنج: صوبائی حکومت کی قانون سازی پر اعتراضات

پنجاب بارکونسل کا پنجاب حکومت کے مختلف آرڈی ننس چیلنج کرنے کا اعلان

پنجاب بارکونسل نے پنجاب حکومت کے مختلف آرڈی ننس چیلنج کرنے کااعلان کردیا ہے۔
دوتین روز میں پیرا ایکٹ ،سی سی ڈی کا قیام،پبلک پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس چیلنج کیاجائےگا۔
،پنجاب بار کونسل نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی تخفطات کا اظہار کردیا۔
چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بارکونسل ذبیح اللہ ناگراکاکہنا ہےکہ تمام متنازع قوانین کےخلاف درخواستیں دائرکریں گے۔
،غیرجماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانےکا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینا ہے۔
، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو چیلنج کرنے کےحوالے سے مشاورت جاری ہے۔قانون بنانےسےپہلےکوئی بحث نہیں ہوتی۔
،اسمبلی کا کردارصرف ربڑاسٹیمپ کا ہے،صوبےمیں قانونی سازی عوامی مفاد کیلئے نہیں,سیاسی انتقام کیلئےہورہی ہے۔
،سی سی ڈی کا قیام بھی انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔