خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 23 خارجی ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 خارجی ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں دو کارروائیاں کیں –
، خفیہ اطلاعات پر کرم میں ٹارگٹڈ آپریشن میں فائرنگ کےتبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔
خوارج کے دوسرے گروہ کے خلاف آپریشن میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن پوری رفتار سے جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی مٹانے کے لیے پرعزم ہیں۔
گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔
باجوڑ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی مارا گیا ۔ اسپن وام، ذاکر خیل اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تین خوارج انجام کو پہنچے ۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔