الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دھمکیوں کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی الیکشن کے تناظر میں حویلیاں جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت اور دھمکیوں کانوٹس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی دھمکیوں پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
؎جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر کارروائی کرنے پر غور کیاجائےگا۔ای سی پی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے جلسے میں خطاب کے دوران انتخابی عملےکو دھمکیاں دیں۔
سرکاری ملازمین کو سہیل آفریدی کی ان دھمکیوں کانوٹس لیا گیا ہے اور آج کے اجلاس میں اس حوالے سے مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ حویلیاں جلسے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
ہری پور میں تیئس نومبر کو ووٹ تبدیل کرنے والے صبح کی روشنی نہیں دیکھیں گے۔
شکوہ کیا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود ایک منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
اب ایک ہی راستہ بچتا ہے اور ہم اُس کو ضرور اپنائیں گے۔ اگر دیوار سے لگایا گیا تو ہم ببرشیر ہیں۔ پنجہ ماریں گئے اور شکار بھی کریں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔