وزیراعظم شہباز شریف: برداشت اور رواداری کو بحال کریں تو معاشرہ مضبوط ہوگا

تحمل اور برداشت کو اگر بحال کرینگے تو معاشرہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ تحمل اور برداشت کو اگر بحال کریں گے تو پاکستانی معاشرہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔
اسلام آباد میں برداشت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برداشت اور رواداری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد خودش آئند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔
، قائداعظم نے 11 اگست کی تقریر میں بتایا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے، برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایسا پاکستان چاہا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت ہو ، تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے۔
، قائد اعظم کی عظیم قیادت میں لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔