میثاق آئین اور جمہوریت کے لیے محمود خان اچکزئی عمران خان سے گارنٹی دینے کو تیار

میثاق آئین اور جمہوریت کیلئے عمران خان سے متعلق گارنٹی دینے کو تیار ہوں: محمود خان اچکزئی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے میثاق آئین اور جمہوریت پر دستخط کرنے کی ‘آفر’ کر دی۔
منگل کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے بنی گالہ پہنچی ۔
علیمہ خان اورنورین خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا ۔
اس موقع پر اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ 5 نکات پر اگر ادارے اور حکمران دستخط کرتے ہیں تو عمران سے دستخط کروانا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ میثاق آئین اور جمہوریت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے متعلق گارنٹی دینے کو تیار ہیں ۔
علیمہ خان نے بھی محمود خان اچکزئی کے مؤقف کی تصدیق کی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔