بچوں کیخلاف تشدد، بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ورلڈ چِلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے، ۔
پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے، پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کیلئے ہے، بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں، ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں، آٹسٹک بچوں کے لئے پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم سکول قائم کر دیا جس کا جلد افتتاح ہوگا،ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہوں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔