فیصل آباد: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 20 افراد جاں بحق
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
جبکہ دھماکے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔
فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے سے قریب واقع 9 گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے سے مزدوروں اور قریبی گھروں کے ملبے سے بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد کی لاشیں۔
جبکہ متعدد زخمی حالت میں نکال کر الائیڈ اسپتال منتقل کردیا جہاں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ڈی سی ندیم ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گلو بنانے کی فیکٹری ہے، اس آبادی میں 100 کے قریب فیکٹریاں ہیں۔
25 سال پرانی فیکٹری ہے، آبادی بعد میں یہاں آئی ہے۔پولیس نے مینیجر سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
جبکہ فیکٹری مالک کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کےلیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔