یوکرین روس جنگ پر پاکستان کے خدشات: عاصم افتخار کا اہم بیان

یوکرین روس جنگ کے حوالے سے پاکستان کو خدشات ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ یوکرین روس جنگ کے حوالے سے پاکستان کوخدشات ہیں۔
تنازع کے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
سلامتی کونسل اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ یوکرین روس جنگ جنگ کے نتیجے میں انسانوں کومشکلات کا سامناہے۔
، سول انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تحفظات ہیں، عالمی قوانین کے تحت شہریوں، انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ خونریزی فریقین کوتنازع کے حل کےقریب جانے سے روک رہی ہے، فریقین سے اپیل ہےکہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔
، دونوں فریقین تصادم اورکشیدگی کےخاتمےکی طرف بڑھیں۔ مذاکرات سےحل کیلئےکی جانےوالی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔